سید علی گیلانی انقلاب ،جرٔات اور فتح کا نام تھا : مشال ملک

سید علی گیلانی انقلاب ،جرٔات  اور فتح کا نام تھا : مشال ملک

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے ،سید علی گیلانی کا یہ نعرہ مقبوضہ کشمیر کے غاصبانہ قبضے سے آزادی تک گونجتا رہے گا۔سید علی گیلانی انقلاب،جرٔت اور فتح کا نام تھا۔

انہوں نے اپنی ساری زندگی قابض بھارتی افواج کی قید،نظر بندی اور کرفیو میں گزاری ،قابض بھارتی افواج نے سید علی گیلانی کی گھر کی خواتین پر تشدد کیا اور زبر دستی رات کے اندھیر ے میں کرفیو لگا کر مقبوضہ کشمیر کے عظیم لیڈر کی تدفین کرائی۔ان خیالات کا اظہار چیئر پرسن پیس اینڈ کلچرل آرگنائزیشن و حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے پنجاب آرٹس کونسل میں سید علی گیلانی کی تیسری برسی کے موقع پر تصویری نمائش کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کا نام تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات وثقافت وممبر پنجاب اسمبلی شازیہ رضوان کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف اور مقبوضہ کشمیر کے پاکستان سے الحاق کے سخت حامی تھے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں