یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کا دھرنا جاری، آج فائنل مذاکرات متوقع

یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کا دھرنا  جاری، آج فائنل مذاکرات متوقع

اسلام آباد (آن لائن) یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش کے خلاف ملازمین کا دھرنا اتوار کو بھی جاری رہا۔وفاقی حکومت اور کارپوریشن رہنماؤں کے مابین آج پیر کومذاکرات ہونگے ۔

ملازمین یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش کا فیصلہ واپس لینے ، 4 سالوں کے بجٹ میں بڑھائی گئی تنخواہوں کے بقایاجات کی ادائیگی، ملازمین کی ریگولرائزیشن گریجویٹی کے نوٹیفکیشن اور دیگر مطالبات کی منظوری کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ملازمین کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن حکومت سے اخراجات کی مد میں فنڈز نہیں لیتی بلکہ سارے اخراجات بشمول تنخواہیں خود برداشت کرتی ہے ۔ حکومت کی طرف سے ملازمین کے وفد کو پیر تک کا ٹائم دیا گیا اور یوٹیلیٹی سٹورز بند نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ ملازمین کا کہنا ہے ا گر حکومت مطالبات منظور نہیں کرتی تو ہمارا دھرنااحتجاج جاری ، ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز بند رہیں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں