60ہزار عہدے سرپلس ہو سکتے ہیں:وفاقی حکومت

60ہزار عہدے سرپلس ہو سکتے ہیں:وفاقی حکومت

اسلام آباد(اے پی پی ،مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے حکومتی کمیٹی سے استعفیٰ دینے والے نامور ماہر معیشت ڈاکٹر قیصر بنگالی کے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے ان کی رائے کو رابطے یا سمجھ بوجھ کافقدان قرار دیا ہے ۔

 وفاقی حکومت کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ گریڈ ایک سے 16 نہیں بلکہ 22 تک تمام سرکاری عہدوں کو رائٹ سائز کیا جا رہا ہے ۔ رائٹ سائزنگ کے پہلے مرحلے میں 6 وزارتوں اور اداروں کا جائزہ لیا گیا، ایک وزارت کو ختم کرنے کی منظوری دی جاچکی جبکہ 2 وزارتوں کو ضم کیاجارہاہے ، تقریباً 60 ہزار عہدے سرپلس ہو سکتے ہیں جن میں گریڈ 17 سے 22 تک کے عہدے بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت 1973 کے سول سرونٹس کے قانون میں ضروری ترمیم کررہی ہے ، ایک لازمی ریٹائرمنٹ پیکیج پر کام ہو رہا ہے تاکہ یہ تمام سول سرونٹس پرلاگو ہوسکے ۔ ڈاکٹر قیصر بنگالی نے رائٹ سائزنگ کمیٹی کے رکن ہونے کی حیثیت سے رائے دی،ان کی قیمتی رائے اور مشوروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں تاہم کمیٹی کی سفارشات پر ڈاکٹر قیصر بنگالی کے مشاہدات رابطے کے فقدان کا باعث لگتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں