گورنر پنجاب اور وفاقی وزرا کی مرید کے میں رانا تنویر سے ملاقات بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

گورنر پنجاب اور وفاقی وزرا کی  مرید کے میں رانا تنویر سے ملاقات  بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور (سپیشل رپورٹر، سیاسی رپورٹرسے )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے مرید کے نارووال روڈ پر وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کے فارم پرجاکران کے بڑے بھائی ممبر صوبائی اسمبلی رانا افضال حسین کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک، علی پرویز ملک ،سردار عرفان ڈوگر،محسن شاہنواز رانجھا، پیر اشرف رسول ، پیپلز پارٹی کے رہنما حاجی عزیز الرحمن چن، علامہ یوسف اعوان ودیگر موجود تھے ۔دریں اثنا وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے بڑے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔و فاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے بھی رانا تنویر حسین سے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں، رانا نذیر احمد خان، شعیب صدیقی اور میاں خالد محمود نے بھی رانا تنویر حسین سے اظہار تعزیت کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں