شجاعت سے پرویز الٰہی کی ملاقات، گلے شکوے ،معاملات کو مل بیٹھ کر طے کرنے پر اتفاق

شجاعت سے پرویز الٰہی کی  ملاقات، گلے شکوے ،معاملات  کو مل بیٹھ کر طے کرنے پر اتفاق

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت سے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کی ملاقات ہوئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں ملاقات ہوئی جس میں وجاہت حسین نے اہم کردار ادا کیا۔ ملاقات کے لئے وجاہت نے پرویز الٰہی کو قائل کیا کہ چوہدری شجاعت آپ سے بڑے ہیں لہذا اُن کے پاس جائیں۔چودہری شجاعت اور پرویز الہٰی نے ملاقات میں ایک دوسرے سے گلے شکوے کیے جبکہ دونوں نے ذاتی اور خاندانی سطح کے معاملات کو مل بیٹھ کر طے کرنے پر اتفاق کیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں صرف فیملی کے تعلقات میں بہتری پر بات ہوئی اور دونوں نے سیاسی بات چیت سے گریز کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں