بانی پی ٹی آئی کا فوجی عدالت میں ٹرائل نہیں ہو گا :عمر ایوب

بانی پی ٹی آئی کا فوجی عدالت میں ٹرائل نہیں ہو گا :عمر ایوب

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ عمران خان کا کسی قسم کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہیں ہوگا وہ ریویو میں پڑا ہے اس کو بھول جائیں۔

پی ٹی آئی کے تمام کارکنان اور رہنما سیاسی قیدی ہیں،9مئی واقعات میں سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ان کے خلاف کوئی ویڈیو ثبوت اور نہ ہی کوئی گواہ ہے ، یہ سب کیس جھوٹے ہیں،ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں یہ فارم 47 کی حکومت کسی کے سہارے آئی ہے ،بلوچستان میں اس وقت آگ لگی ہوئی ہے ،کے پی کے میں اس وقت بارڈر ایریا میں حالات تشویشناک ہیں ،خدا را ان لوگوں کی آواز سنیں، میاں شہباز،میاں نواز اور آصف زرداری سب کی شوگر ملز ہیں،یہ کہتے ہیں ملک میں چینی کی قلت ہے اور قیمتیں بڑھ رہی، پہلے گندم کا ساڑھے چار سو ارب کا سکینڈل ہے ، جس میں محسن نقوی ملوث ہے ،ایف آئی اے نے پاسکو کے ایم ڈی کو انکوائری کے بعدبری الزمہ قرار دے دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں