آئی ٹی ایکسپورٹ کا ہدف25ارب ڈالر،حکومتیں تمام وسائل بروئے کا رلائیں:وزیر اعظم

آئی ٹی ایکسپورٹ کا ہدف25ارب ڈالر،حکومتیں تمام وسائل بروئے کا رلائیں:وزیر اعظم

اسلام آباد(نامہ نگار)معروف عالمی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان میں 50 لاکھ کروم بکس تیار کرنے کے اقدام کا آغاز کر دیا ہے ، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کو پہلی کروم بک پیش کی گئی۔

’’اے گوگل پاکستان آگے بڑھو ‘‘کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے عالمی سطح پر اور پاکستان میں گوگل کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا اس کی شراکت داری اور خدمات لائق تحسین ہیں، ملک کی نوجوان نسل انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بہت زیادہ قابل ہے جو پاکستان کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے ، وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنی تعلیم اور بااختیار بنانے کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں، حکومت نے اگلے پانچ سالوں میں آئی ٹی ایکسپورٹ کا ہدف 25 ارب ڈالر مقرر کیا ہے جو کہ حاصل کیا جا سکتا ہے ، آئی ٹی ماہرین اور صنعتکار چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں اور فری لانسرز کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ہدف کے حصول میں حکومت کی مدد کے لئے ایک منصوبہ پیش کریں،وزیر اعظم نے پاکستان کے عوام کے بہترین مفاد میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی سے نجات کیلئے ملک کے گورننس سسٹم کو مکمل طور پر پیپر لیس اور ڈیجیٹلائز کرنے کا عزم کیا،انہوں نے کہا کہ حکومت نے شفاف طریقے سے آئی ٹی اور ٹیلی کمیونی کیشن کی وزارت کیلئے ایک نئے سیکرٹری کی خدمات حاصل کی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں