یوٹیلیٹی سٹورز پر 800 اشیا کی قیمتوں میں 10 فیصد تک کمی

 یوٹیلیٹی سٹورز پر 800 اشیا کی  قیمتوں میں 10 فیصد تک کمی

اسلام آباد(اے پی پی)یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے 800 سے زائد اشیا کی قیمتوں میں 10 فیصد تک کمی کر دی ۔نئی قیمتوں کو فوری طور پر نافذالعمل کر دیا گیا ۔

ترجمان یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے مطابق مختلف برانڈز کے گھی، کوکنگ آئل، چائے ، سرف،نوڈلز، کیچ اپ،ٹیٹراپیک دودھ، خشک دودھ، مصالحے ، اچار، صابن، ٹوتھ پیسٹ اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں 8 روپے سے 200 روپے تک کمی کی گئی ہے ۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سبسڈی فی الحال بند ہے جو بہت جلد نئے طریقہ کار کے تحت بحال ہو جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں