وفاقی وزارتوں ،محکموں میں 1لاکھ سے زائد اسامیاں خالی

وفاقی وزارتوں ،محکموں میں  1لاکھ سے زائد اسامیاں خالی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وفاقی وزارتوں ، ڈویژنوں او ر محکموں میں 1تا16گریڈ کی ایک لاکھ 8ہزار 198 اسامیاں خالی ہیں ۔کابینہ کمیٹی برائے رائٹ سائزنگ وفاقی وزارتوں کی جانب سے وزارتوں ،ڈویژنوں اور محکموں میں تین سال سے زیادہ عرصے سے خالی 1تا16گریڈ کی خالی اسامیاں ختم کرنے کی تجویز ہے ۔

کابینہ کمیٹی نے رائٹ سائز نگ کے تحت مستقبل میں 1 تا 16 گریڈ کی نئی اسامیوں کی تشکیل نہ کرنے کی تجویزدی ہے ۔ وفاقی وزارتوں ،ڈویژنوں اور محکموںمیں 1تا16گریڈ کی منظور شدہ کل اسامیوں کی تعداد چھ لاکھ71 ہزار 772 ہے جن میں سے پانچ لاکھ63ہزار 574 ملازمین کام کررہے ہیں ۔ وفاقی وزارتوں میں گریڈ1تا16 کے ملازمین کی تعداد 11 ہزار 63 ہے اور ڈویژنوںو محکموں میں2لاکھ 13ہزار378 ہے ،سول آرمڈفورسزمیں دولاکھ 27 ہزار 391، وفاقی وزارتوں کے ماتحت محکموں میں ایک لاکھ چار ہزار654 اور آئینی اداروں میں 7ہزار 88 ملازمین ہیں۔ کابینہ کمیٹی رائٹ سائزنگ وفاقی وزارتوں نے 1 تا 16 گریڈ کی ٹیکنیکل اور ضروری اسامیوں پر ریگولر بنیادوں کی بجائے دو یا تین سال کنٹریکٹ پر بھرتی کرنے کی بھی تجویز ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں