خیبر پختونخوا:گرڈ اسٹیشنز پر حملوں اور قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

خیبر پختونخوا:گرڈ اسٹیشنز پر  حملوں اور قبضہ کرنے والوں کے  خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

اسلام آباد (نامہ نگار) خیبر پختونخوا میں گرڈ سٹیشنز پر حملوں اور قبضے کے واقعات پر پاور ڈویژن کی جانب سے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا، پاور ڈویژن نے چیئر مین پیسکو کو خط لکھ دیا۔

 پاورڈویژن کے جاری اعلامیہ کے مطابق خط میں کہا گیا گرڈ سٹیشنوں پر حملے کرنے والوں کے خلاف بلا خوف ایف آئی آر کاٹی جائے گی۔ اگر مقامی پولیس کارروائی سے کتراتی ہے تو پیسکو عملہ سیشن جج کے پاس جائے گا، معاملہ حل نہ ہو تو پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں