بجلی قیمتوں،آئی پی پیز کو ادائیگیوں کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

بجلی قیمتوں،آئی پی پیز کو ادائیگیوں  کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بجلی کی ہوشربا قیمتوں اور آئی پی پیز کو ادائیگیوں کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔

سنٹر فار ریسرچ اینڈ سکیورٹی سٹڈیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر امتیاز گل کی طرف سے دائردرخواست میں کہا گیا کہ پاکستان کے پاس بجلی کی پیداواری صلاحیت 46 ہزار میگاواٹ، بجلی کی ترسیل کے نظام کی صلاحیت 23 ہزار میگاواٹ جبکہ پاکستان میں بجلی کی روزانہ طلب 15 ہزار میگاواٹ سے کم ہے ،اس سب کے باوجود پاکستانی عوام 20 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی کی کیپیسٹی پیمنٹ کرنے پر مجبور ہیں کیونکہ بجلی بنانے والے بند پلانٹس کی بجلی خریداری کے معاہدوں میں یہی لکھا ہوا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں