فون ٹیپ کرنے کی اجازت کیخلاف اپیل ،لاہورہائیکورٹ کا 3رکنی فل بینچ تشکیل ،آج سماعت

فون ٹیپ کرنے کی اجازت  کیخلاف اپیل ،لاہورہائیکورٹ کا  3رکنی فل بینچ تشکیل ،آج سماعت

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کی آئی ایس آئی کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کے خلاف فل بینچ تشکیل دیدیا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ آج سماعت کرے گا ۔

جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس فاروق حیدر فل بینچ میں شامل ہیں ،جسٹس فاروق حیدر نے معاملہ پر بطور سنگل بینچ فل بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ حکومت پاکستان نے ایک نوٹیفکیشن میں آئی ایس آئی کو لوگوں کے فون ٹیپ کرنے کی اجازت دی ہے ، پی ٹی اے ایکٹ کے جس سیکشن کے تحت نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے اس کے ابھی تک رولز نہیں بنے ،آئین پاکستان شہریوں کو پرائیویسی اور آزادی اظہار رائے فراہم کرتا ہے ، لہذا عدالت نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں