پاکستان کی 69 فیصد بہویں اپنی ساس سے خوش ہیں، گیلپ سروے
اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان کی 69 فیصد بہویں اپنی ساس سے خوش ہیں۔یہ انکشاف گیلپ پاکستان کے سروے میں ہوا ہے ۔
سروے میں کہا گیا کہ 69 فیصد پاکستانی بہویں اپنی ساس سے خوش اور مطمئن ہیں، 14 فیصد خواتین نے جواب دینے سے انکار کردیا اور بیچ کا راستہ نکالتے ہوئے ساس کے تعلق کو نہ مضبوط نہ کمزور قرار دیا جبکہ 11 فیصد خواتین نے اپنی ساس سے تعلق میں سرد مہری کی شکایت کی اور رشتے کو کمزور کہا۔ ساس کے ساتھ تعلق کو 30 سال تک کی عمر کی 80 فیصد بہوں نے مثالی قرار دیا، البتہ 50 سال سے زائد عمر کی 50 فیصد بہوں نے کمزور رشتے کی شکایت کی۔