پشین :سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد ہلاک
پشین (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع پشین میں محکمہ انسداد دہشتگردی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ)کی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 5 شارپ شوٹر پشین کے علاقے سرخاب مہاجر کیمپ میں کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جس پر سی ٹی ڈی نے علاقے کا گھیراؤ کرلیا،فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے ٹھکانے سے اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد ہوا ۔ہلاک ہونیوالوں میں احمد اللہ عرف علی عرف بدری کا تعلق بولدک افغانستان سے ہے جبکہ احسان اللہ عرف متوکل عرف حامد پشین کا رہائشی ہے ، سمیع اللہ بھی پشین کا رہائشی ہے ،دیگر 2ان کے ساتھی تھے ۔