جیکب آباد:پی پی عہدیدار بھاری منشیات سمیت گرفتار، مقدمہ درج
جیکب آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جیکب آباد سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ضلعی انفارمیشن سیکریٹری کو منشیات سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
پولیس کے مطابق ملزم محمد صدیق لوہر سے 30 لیٹر شراب برآمد ہوئی ہے اور ان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔ پیپلز پارٹی کی ہاری کمیٹی کے عہدیدار پر مقدمہ ریاست کی جانب سے اے ایس آئی عبدالخالق سولنگی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ۔