آزاد کشمیر میں یوم ختم نبوت ؐ سرکاری سطح پر منایا گیا، ریلیاں
مظفر آباد (آئی این پی) آزاد کشمیر میں سرکاری سطح پر یوم ختم نبوتؐ منایا یا گیا ۔ا س موقع پر مظفر آباد، باغ ، میرپور سمیت آزاد کشمیر بھر میں یوم ختم نبوت کی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ۔
میرپور ضلع کچہری سے چوک شہیداں تک ختم نبوت ریلی نکالی گئی، جس میں علما کرام، تاجروں، وکلا، طلبا اور سول سوسائٹی کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر چودھری یاسر ریاض نے ریلی کی قیادت کی ۔ شرکا نے تاجدار ختم نبوت زندہ باد کے نعرے لگائے اور کہا کہ ختم نبوت ہر مسلمان کے ایمان کا لازمی حصہ ہے ،باغ میں بھی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے جس کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا، مقررین نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور اس کے لئے کٹ مرنے اور اسلام کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانے کا اعادہ کیا۔