اسلام آبادہائیکورٹ:جسٹس طارق محمودجہانگیری نے کیسز کی سماعت شروع کردی

اسلام آبادہائیکورٹ:جسٹس  طارق محمودجہانگیری نے کیسز کی سماعت شروع کردی

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے عدالتی تعطیلات کے بعد کیسز کی سماعت کا آغاز کردیا۔۔۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری 5 اگست سے 6 ستمبر تک موسم گرما کی عدالتی تعطیلات پر تھے ، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے دو شہریوں کی ضمانت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کیے ۔یاد رہے کہ کراچی یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کمیٹی نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخ کردی تھی اورسندھ ہائی کورٹ نے کراچی یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ کمیٹی کے آرڈر کو معطل کر دیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں