غیر قانونی وی پی این بلاک کر دیں گے :پی ٹی اے

غیر قانونی وی پی این بلاک کر دیں گے :پی ٹی اے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمٰن کا کہنا ہے کہ وی پی این کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی، اب تک 20 ہزار سے زیادہ وی پی این رجسٹر ہو چکے ہیں جس کے بعدہم غیر قانونی وی پی این بلاک کر دیں گے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس کے دوران چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمٰن نے کمیٹی کو بتایا کہ پی ٹی اے کو سوشل میڈیا کمپنیوں کے خلاف 150 سے زیادہ شکایات روزانہ کی بنیاد پر آتی ہیں۔98 فیصد ٹک ٹاک، 48 فیصد میٹا کے خلاف اور یوٹیوب کے خلاف 52 فیصد شکایات موصول ہوتی ہیں۔یہ شکایات عام آدمی اور اداروں کی طرف سے موصول ہوتی ہیں اور پاکستان کے قوانین کی خلاف ورزی پر مواد بلاک کیا جاتا ہے ۔ کمیٹی میں موجود وزارت داخلہ حکام نے کہا کہ وی پی این کے ذریعے ایکس تک رسائی غیرقانونی ہے ۔ اس پر سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ ‘اگر یہ غیرقانونی ہے تو وزیراعظم کیوں وی پی این استعمال کرتے ہیں؟۔وزارت داخلہ حکام نے بتایا کہ ‘ایکس کا معاملہ اسلام آباد، سندھ اور لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں