لاہور ہائیکورٹ،16ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن، 318سول ججز تبدیل

لاہور ہائیکورٹ،16ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن، 318سول ججز تبدیل

لاہور (کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے 16 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن اور 318سول ججز کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ، 16 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کی گئیں۔

 رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی سیکرٹری قانون کو مراسلہ ارسال کر دیا جس میں کہا گیا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی نامزدگی کو فی الفور فائنل کیا جائے ،ڈسٹرکٹ سیشن جج قیصر نظیر بھٹ کو جج احتساب عدالت 9 لاہور،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غلام عباس کو جج سپیشل بینکنگ کورٹ ملتان،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عتیق الرحمن کو جج بینکنگ کورٹ سرگودھا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک شبیر احمد کو جج بینکنگ کورٹ دوئم لاہور، ڈسٹرکٹ سیشن جج منصف خان کو جج بینکنگ کورٹ سیالکوٹ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اعجاز بٹ کو جج بینکنگ کورٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ قمر الزماں کو جج بینکنگ کورٹ ون فیصل آباد، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نعیم احمد کو جج بینکنگ کورٹ ون گوجرانوالہ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جلیل احمد کو جج سپیشل سنٹرل کورٹ ملتان،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلیم خان کو جج بینکنگ کورٹ ون لاہور،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اکرم شیخ کو جج بینکنگ کورٹ 4 لاہور،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوید رضا بخاری کو جج بینکنگ کورٹ سات لاہور،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد شریف کو جج بینکنگ کورٹ دوئم گوجرانوالہ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اکمل خان کو جج احتساب عدالت ون راولپنڈی،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گلزار احمد خالد کو جج سپیشل کورٹ سنٹرل دوئم گوجرانوالہ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرحمن عارف کو جج سپیشل سنٹرل کورٹ راولپنڈی نامزد کیا گیا ہے ۔

ادھر318سول ججز بھی تبدیل کئے گئے ہیں، لاہور میں تعینات سول ججز عابدہ ظفر اور ایوب گل کااحمد پور،عاطف نواز بھٹی، سردار عمر حسن،مہرین سیاب،آصف اقبال کا ساہیوال، راشد حسین کا ہارون آباد،شہزاد باسط کا کوٹ ادو،محمد مکی، غلام مصطفی،اسد فاروق کا خانپور، قربان علی کا قصور،محمد یاسر کا جام پور،شکیل احمد کا قصور،شازیہ کوثر کا چنیوٹ، محمد عرفان کا شاہ پور، راشد افضل کا جام پور،محمد عظیم ناصر،سدرہ گل،سعدیہ اسلم کا ملتان،ظفر اقبال کا راجن پور، نائلہ نصیر کا قصور، محمد جاوید،جواد ظفر کا ڈی جی خان، عامر حسین کا کوٹ ادو، ثروت بتول، شکیل اشرف کا جھنگ، خاور علی شاہ کا مظفرگڑھ،عبدالجبار کا چوک سرور شہید،محمد عرفان کا جتوئی،خواجہ ذیشان، رسول کا رحیم یار خان، شاہد سرفراز کا کوٹ رادھا کشن،بشیر احمد کا فیروزوالا، زرقہ ارشاد کا گوجرانوالہ،جاوید اقبال کا صادق آباد،محمد شفیق کا پسرور، عمران اشرف کا رحیم یار خان،فرح نور، محمد حارث منیر،علی حسن کا لیہ،محمد اسلم کا شورکوٹ،ریاض احمد خان کا حاصل پور، عمران قریشی کا راولپنڈی، محمد شاہد کا جام پور،حافظ محمد ابوبکر صدیق کا راولپنڈی، محمد یامین کا کبیر والا، خادم حسین کا فیروزوالہ،شبیر احمد کا صادق آباد،یاسر عرفات کا علی پور، محمد سرفراز انجم کا نوشہرہ،سول جج محمد نعیم کا پھالیہ،زاہد سلیم، غلام جبار کا فیصل آباد، حافظ کاشف لیاقت کا سمبڑیال،محمد مدثر حیات کا میلسی، محمد قاسم رسول کا منچن آباد، ملک محمد رستم علی کا لیاقت پور، محمد انور کا چشتیاں، یاسر احسن کا ڈسکہ، محمد گلزار کا پاک پتن،محمد عمران کا جونیاں، مہوش محمود کا لودھراں، حبیبہ سرفراز کا گوجرانوالہ،سول جج محمد خالد فاروق کا جتوئی،عمران عابد کا چیچہ وطنی تبادلہ،نغمانہ انصر کا پتوکی، نائلہ ولی کا ملکوال، شبانہ ساہی کا جڑانوالہ، صنم عزیز بھٹی کا ملتان، محمد اویس کا جڑانوالہ، عاصم مرتضیٰ کا ملتان،اسمہ سعید کا فیصل آباد، محمد افضل کا سانگلہ ہل،محمد وقاص سنا کا لاہور سے بھوانہ، شیر حسن پرویز کا گجرات، سمیرا ظفر کا چونیاں تبادلہ کیا گیا ہے۔

جبکہ بہاولپور سے اظہر محمود،نوشہرہ سے محمد عثمان،جھنگ سے حافظ محمد احسن، محمد جواد،قصور سے ناصر محمود، لیہ سے آصف اقبال، عمران رضا جعفری،شہباز اکرم،مظفرآباد سے زاہد عباس غوری،زیب عباس چیمہ،جتوئی سے سید ارشد حسین،ظفر وال سے اسد الرحمن،اوکاڑہ سے نعیم بخش،ارم یوسف،دیپالپورسے کامران یونس، اسد علی،پاک پتن سے اعجاز محمود،رحیم یارخان سے سردار کمال الدین، سمیع اللہ، خانپور سے شمروز افتخار،جام پور سے وقاص ارشد، راولپنڈی سے نواز اشرف، ظہیر صفدر،محمد نعیم، محمدضیغم،کلر سیدان سے ملک مختار اکبر، سرگودھا سے عمران ہارون، نور اللہ، شاہپور سے محمد امجد،سلانوالی سے محمد اویس، فیروزوالاسے رفاقت سلطان،سیالکوٹ سے آمنہ آصف بٹ،صوبیہ شاہنواز،ڈسکہ سے محمد عرفان، پسرور سے انیس احمد، اشتیاق احمد خان، سمبڑیال سے اعجاز احمد امتیاز، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے طلعت جاوید، فائزہ اشفاق،بورے والا سے شجاعت ریاض،راولپنڈی سے صداقت علی خان،احمد پورسے محمد افضل،فیصل آباد سے اجالا نعیمی، گجرات سے محمد نعیم،کھاریاں سے نعیم سرور،رحیم یارخان سے اختر علی،گوجرانوالہ سے مغیرہ منور،اسد عمران،پتوکی سے نزہت جبین،ملکوال سے محمد عابد،سانگلہ ہل سے سید جانزیب بخاری،بھوانہ سے بلال منیر،گجرات سے فاروق اعظم،چونیاں سے ظہیر احمد،جڑانوالہ سے سہیل رفیق،قصور سے اسد سجاد کو لاہور میں سول جج تعینات کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں