چیئرمین نادرا کو ہٹانے کا حکم معطل کرنے کا عبوری تحریری حکم جاری
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے سنگل بینچ کا چیئرمین نادرا کو ہٹانے کا حکم معطل کرنے کا عبوری تحریری حکم جاری کر دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری
محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپیل پر تحریری حکم جاری کیا،تحریری حکم میں قرار دیا گیا ہے کہ اپیل میں کہا گیا کہ سنگل بینچ کے روبرو نگران حکومت کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا ہے ،منتخب حکومت نے مارچ میں چیئرمین نادرا کی تعیناتی کی،درخواست گزار نے رولز کو کالعدم قرار دینے کے خلاف استدعا نہیں کی،عدالت سنگل بینچ کا چیئرمین نادرا کو ہٹانے کا حکم معطل کرتی ہے ،عدالت فریقین کو نوٹسز جاری کررہی ہے ۔