پختو نخوا میں گورنر راج لگا کر سیاسی یتیموں کو سیاسی شہید نہیں بنائینگے :کنڈی
اسلا م آباد(آئی این پی)نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور سب کو چکما دے کر خود گاڑی چلا کر نکلے ، ان کی کہانی فلمی ہوسکتی ہے ، حقیقت سے اس کا تعلق نہیں۔
صوبے میں گورنر راج لگا کر سیاسی یتیموں کو سیاسی شہید نہیں بنائیں گے ، ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ جب کوئی وزیر اعلیٰ کہیں نکلتا ہے تو اس کی سکیورٹی ساتھ ہوتی ہے ۔ پی ٹی آئی کی حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہے ۔ جنوبی اضلاع دہشتگردوں کے ہاتھوں میں ہیں۔ پولیس تین دن سے ہائی ویز بلاک کرکے بیٹھی ہے ۔ وزیر اعلیٰ کے علاقے میں ججوں پر فائرنگ اور انہیں اغوا کیا جاتا ہے ۔ صوبائی حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی ۔ بانی پی ٹی آئی کی کوشش ہے وہ کسی طرح آرمی چیف سے معافی مانگیں۔