این اے 71:پیپلزپارٹی نے ضمنی معرکہ جیت لیا
رحیم یار خان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)این اے 171 کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے مخدوم طاہر رشید نے میدان مار لیاِ، فارم 47 کے مطابق پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے متفقہ امیدوار مخدوم طاہر رشیدالدین1لاکھ 16ہزار 429 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے جبکہ تحریک انصاف کے حسان مصطفی نے 58ہزار 251 ووٹ حاصل کئے۔
تحریک لبیک پاکستان کے میاں ضیاالرحمن نے 3522ووٹ لئے جبکہ آزاد امیدوار صنم حسان نے 2377اور شہباز شریف 419ووٹ لے سکے ۔یہ سیٹ پی ٹی آئی حمایت یافتہ ممتاز مصطفی کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی تھی، اب پیپلز پارٹی نے سیٹ جیت لی ، تمام 301 پولنگ سٹیشنز کے نتائج آنے پر ریٹرنگ آفیسر نے فارم 47جاری کردیا ۔مخدوم طاہررشیدکی جیت کا اعلان ہونے پر جیالوں نے جشن منایا۔ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے مخدوم ہاؤس جمع ہوہوگئے ۔دوسری جانب موضع ڈوڈی سانگی میں پولنگ سٹیشن پر پارٹیوں کے فریقین میں تکراراورپولنگ میں مداخلت پرپولیس نے حلقہ پی پی222سے تحریک انصاف کے ممبرصوبائی اسمبلی ایازبودلہ اور کارکنان عثمان ظفراورندیم کورائی کوحراست میں لے لیا۔