سول سرونٹس کی ریٹائرمنٹ کی عمر 68 سال،نئی تقرری پر 6سال تک پابندی کی تجویز،آئینی ترمیم کا مسودہ تیار

سول سرونٹس کی ریٹائرمنٹ کی عمر 68 سال،نئی تقرری پر 6سال تک پابندی کی تجویز،آئینی ترمیم کا مسودہ تیار

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں ،مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے عدلیہ سے متعلق آئینی ترمیم کا مسودہ تیار کرلیا ،سپریم کورٹ68،ہائیکورٹ کے ججز کی ریٹائرمنٹ عمر 65سال کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔

 اعلیٰ عدلیہ کے چیف جسٹس صاحبان کی تعیناتی تین سال کیلئے ہوگی،تمام سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی بالائی عمر بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ،سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد 60 سے بڑھا کر 68 کرنیکی تجویز ہے جبکہ مجوزہ ترمیم سے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی بالائی حد بھی بڑھ جائیگی،مجوزہ آئینی ترمیم کے تحت سول سرونٹس کی نئی تقرریوں پر6 سال تک پابندی ہوگی،ذرائع کا کہنا ہے کہ ترمیم کی صورت میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ عہدے پر مزید 3 سال رہ سکتے ہیں ،حاضرسروس چیف جسٹس کے استعفیٰ پرسنیارٹی کے تحت اگلا جج بھی 3 سال کیلئے تعینات ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں