سیاستدان مل بیٹھ کر معاشی بہتری کا فریم ورک بنائیں:حافظ نعیم

سیاستدان مل بیٹھ کر معاشی بہتری کا فریم ورک بنائیں:حافظ نعیم

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے اور ہمیں متحد ہو کر اسے اس بحران سے نکالنا ہے۔

 اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پاکستان کے معاشی مسائل اور ان کا حل کے عنوان سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ معاشی اور سیاسی استحکام کا آپس میں تعلق ہے اس لیے سیاست دانوں کو مل بیٹھ کر ملک کی معاشی بہتری کے لیے ایک جامع فریم ورک تیار کرنا چاہیے ۔ انہوں نے غیر معقول ٹیکسوں اور آئی پی پیز کو تمام مسائل کی اصل وجہ قرار دیتے ہوئے ٹیکس نیٹ کو حقیقی بنیادوں پر وسیع کرنے اور آئی پی پیز کے فرانزک آڈٹ کا مطالبہ کی۔ انہوں نے پاک ایران گیس منصوبے پر بات چیت کرنے پر بھی زور دیا۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر ، آل پاکستان مرکزی تنظیم تاجران کے صدر کاشف چودھری نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر سابق صدر آئی سی سی آئی اعجاز عباسی، جماعت اسلامی کے نائب امیر میاں اسلم، امیر اسلام آباد نصراللہ ، امتیاز عباسی، بابر چودھری ، عمران بخاری بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں