پارلیمنٹ سے گرفتاریاں ، انکوائری ہونی چا ہئے :پختونخوا اسمبلی

 پارلیمنٹ سے گرفتاریاں ، انکوائری ہونی چا ہئے :پختونخوا اسمبلی

پشاور (اے پی پی)خیبرپختونخوا اسمبلی کااجلاس جمعہ کو سپیکربابرسلیم سواتی کی زیرصدارت ہوا ، تلاوت کلام پاک کے بعد ایجنڈے کو جاری رکھتے ہوئے ایم پی اے اجمل خان نے کہاکہ ہم بہت مشکل دورسے گزررہے ہیں، نوستمبرکوپارلیمنٹ میں جوکچھ ہوااس کی مکمل انکوائری ہونی چا ہئے ۔

جے یو آئی کے رکن عدنان خان نے کہاکہ ہم جمہوری لوگ ہیں، سب قائدین ہمارے لئے قابل احترام ہیں، ہم حکومت سے فنڈز نہیں مانگتے امن کے خواہاں ہیں،ایوان میں صرف بحث سے کچھ نہیں ہوگا عملی طور پر کچھ نہیں ہورہاہے ۔ مسلم لیگ ن کے رکن محمدرشاد خان نے کہاکہ پارلیمنٹ سے ایم این ایز کوگرفتارکرناقابل افسوس ہے ، اسلام آباد کے جلسے میں جوگالیاں دی گئیں وہ بھی قابل مذمت ہیں، آج جوآپ کے ساتھ ہورہاہے وہ ماضی میں ہمارے ساتھ بھی ہوا ہے اپنی غلطیوں کوتسلیم کرناہوگا اسوقت گرینڈڈائیلاگ کی ضرورت ہے ، موجودہ صورتحال پرایوان میں ان کیمر ا سیشن طلب کیاجائے ،حکومتی رکن خورشیدخان نے دعویٰ کیا کہ ہمارے دورحکومت میں مہنگائی و بیروزگاری کم تھی ،اے این پی رکن نثارباز نے کہاکہ تجارتی راستے سنٹرل ایشیاتک پھیلے ہیں باجوڑکے لوگ چائنہ سے تجارت کرتے ہیں یہی لوگ وسط ایشیائی مالک کے ساتھ بھی تجارت کرسکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں