آج پٹاری سے کیا نکالتے ہیں ہم دیکھ لیں گے :لطیف کھوسہ
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)رہنما تحریک انصاف لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے پارلیمنٹ پرحملہ کیا ان کا مواخذہ ہونا چاہیے ۔دنیا نیوز کے پروگرام ‘ ٹونائٹ ود ثمرعباس’ میں گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے 9ستمبرکوپارلیمنٹ اورآئین پرحملہ کیا ہے ۔
جن لوگوں نے پارلیمنٹ پرحملہ کیا ان کا مواخذہ ہونا چاہیے ، ابھی توقومی اسمبلی،سینیٹ مکمل نہیں ہے ، مخصوص نشستیں ہمیں نہیں دی گئیں ، آج پٹاری سے کیا نکالتے ہیں ہم دیکھ لیں گے ۔لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ بیرسٹرگوہر،صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ترمیم ہوگی توووٹ نہیں دیں گے ، الیکشن کمیشن کی بدیانتی واضح طورپرثابت ہوچکی ہے ، ہمارا ایک رکن نہیں ٹوٹا، اگرکسی نے سیاسی خودکشی کرنی ہے تواوربات ہے ۔انہوں نے خواجہ آصف پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف پارلیمان میں سب سے زیادہ فساد کی جڑہیں، خواجہ آصف کوریحانہ ڈارسے شکست ہوئی۔لطیف کھوسہ کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں کوئی آئینی اصلاحات نہیں ہورہی، یہ سب بدیانتی ہے ، بنگلادیش کے حالات سے سبق سیکھنا چاہیے ، خواجہ آصف،رانا ثنا اللہ نفرتیں پیدا کررہے ہیں، رانا ثنا اللہ کوایک صوبے کے چیف منسٹرکودھمکیاں نہیں دینی چا ہئیں ۔