سو چا جا رہا ہے عمران خان کو جیل میں مزید کیسے رکھیں؟علیمہ خان
ا سلام آباد(نیوز ایجنسیاں)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خا ن نے کہا ہے کہ عمران خان کو غیر آئینی طور پر ملٹری جیل میں ڈالنے کا حق کسی کو نہیں، سپریم کورٹ ہمیں آئینی حق کے طور پر تحفظ دے ۔
یہ سو چا جا رہا ہے عمران خان کو جیل میں مزید کیسے رکھیں؟جمعہ کو اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہم سن رہے ہیں بانی پی ٹی آئی کو ملٹری جیل میں ڈالا جائے گا لیکن میں اسٹیبلشمنٹ سے پوچھنا چاہتی ہوں کی بانی پی ٹی آئی کو ملٹری جیل میں کیوں ڈالنا چاہتے ہیں۔اگر بانی پی ٹی آئی ملٹری جیل چلے گئے تو ہم ان کی صحت بارے آگاہ نہیں ہو سکیں گے ، میرا بھانجا جس جیل میں ہے وہاں وہ فلسطین پر بھی بات نہیں کر سکتا۔علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے جیل میں ہونے کی وجہ احتساب عدالت کے جج ہیں کیونکہ موجودہ جج بانی پی ٹی آئی کو ضمانت دینے کے لیے تیار نہیں۔ نئی ترامیم کے بعد اب یہ سوچ رہے ہیں کہ عمران خان کو جیل میں مزید کیسے رکھیں؟ ۔ میں عدلیہ سے صرف اپنے بھائی کے لیے نہیں بلکہ سب کے حق کی بات کرتی ہوں، ہمیں تحفظ دیا جائے ۔