قومی اسمبلی 214، سینیٹ میں 59حکومتی ارکان

قومی اسمبلی 214، سینیٹ میں 59حکومتی ارکان

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،دنیا نیوز)قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمنٹ میں موجود پارٹیوں کی نئی پارٹی پوزیشن جاری کر دی،قومی اسمبلی میں اراکین کی کل تعداد 336 ہے۔

 ایوان میں 23 مخصوص نشستیں تاحال خالی ہیں،قومی اسمبلی میں اس وقت ارکان کی کل تعداد 313 ہے ،336 کے ایوان میں مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کی تعداد 214ہے جبکہ اپوزیشن اتحاد کے 99 ارکان ہیں،مسلم لیگ( ن )111، پیپلز پارٹی 69، ایم کیو ایم 22، ق لیگ 5 ،آئی پی پی 4، پی ایم ایل ضیا، بی اے پی اور نیشنل پارٹی کا ایک ایک رکن ہے ،اپوزیشن جماعتوں میں سنی اتحاد کونسل کے 80، جے یو آئی ف کے 8،بی این پی، ایم ڈبلیو ایم، پی کے میپ کا ایک ایک رکن ہے ،اپوزیشن اتحاد کو 8 آزاد ارکان کی بھی حمایت حاصل ہے ۔دوسر جانب سینیٹ میں حکومت کو آئینی ترمیم کیلئے 64ارکان کی حمایت درکار ہے ، سینیٹ میں ارکان کی مجموعی تعداد 96 ہے ، جن میں سے حکومتی ارکان کی تعداد 59 ہے ، سینیٹ میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت ہے جس کے ارکان کی تعداد 24 ہے ، مسلم لیگ ن کے 19 ارکان ہیں ، جے یو آئی کے 5 ارکان ہیں ،جے یو آئی کے ووٹ سے حکومت کی دو تہائی اکثریت بنتی ہے ، جبکہ پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کو 19 ارکان کی حمایت حاصل ہے ، تحریک انصاف کے 17 ارکان ہیں ، بی اے پی کے 5، اے این پی اور ایم کیو ایم کے تین تین ارکان ہیں ،بی این پی 2، ایم ڈبلیو ایم، این پی، پی ایم ایل کیو اور سنی اتحاد کونسل کا ایک ایک ممبر ہے ،سینیٹ میں آزاد ارکان کی تعداد 3 ہے ،سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، وزیر داخلہ محسن نقوی اور فیصل واوڈا آزاد ارکان میں شامل ہیں ،کے پی میں گیارہ نشستوں پر سینیٹ انتخاب ہونا باقی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں