ہر محاذ پر کامیابی ،شہباز شریف معاشی طوفانوں کا رخ موڑ رہے :مریم اورنگزیب
لاہور (اے پی پی)مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات و سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اﷲکی مدد سے ملکی مفاد میں فیصلہ کر کے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا تھا۔
چھ ماہ میں شرح سود میں ساڑھے 4فیصد کمی آنا بڑی معاشی کامیابی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کو ملک میں کئی سالوں بعد معاشی استحکام لانے پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے مزید کہاکہ وزیراعظم معاشی طوفانوں کا رخ موڑ رہے ہیں ،معیشت، خارجہ امور اور عوام کو ریلیف ، سمیت ہر محاذ پر کامیابیاں اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مسلم لیگ (ن)اور اس کی قیادت ہی ملک اور عوام کو ترقی سے نوازتے ہیں ۔