عیدمیلاد النبیؐ پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90روز کمی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عید میلاد النبیؐ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قیدیوں کی سزاؤں میں 90روز کمی کی گئی ہے ، سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔ زنا، چوری، ڈکیتی، اغوا، دہشتگردی اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں کو بھی رعایت نہیں ملے گی۔ 65سال سے زائد عمر کے مرد قیدی، 60سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی اور 18سال سے کم عمر افراد جو اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکے ہیں ان پر سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔