ایجوکیشن اتھارٹیز میں تعیناتی، 280اساتذہ ٹیسٹ میں فیل
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ایجوکیشن اتھارٹیز میں تعیناتی کیلئے سرکاری سکولوں کے 280اساتذہ محکمہ سکول ایجوکیشن کے ٹیسٹ میں فیل ہوگئے ،چار سو میں سے 120ہی ٹیسٹ پاس کرسکے۔
محکمہ نے انتظامی پوسٹوں کیلئے دوبارہ اشتہار دیکر ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کرلیا۔دوبارہ ٹیسٹ میں ایک گریڈ کم والے اساتذہ کو اگلے گریڈ کیلئے ٹیسٹ دینے کی اجازت ہوگی۔ ایجوکیشن اتھارٹیز میں انتظامی افسروں کی تعیناتی کیلئے ٹیسٹ دینے والے اساتذہ کی بڑی تعداد فیل ہوگئی۔محکمہ سکول ایجوکیشن کو مطلوبہ تعداد میں امیدوار نہ مل سکے ۔72 سیٹوں کیلئے 58 امیدواروں نے تحریری امتحان پاس کیا۔ ڈی پی آئی کی پوسٹوں کیلئے 8 خواتین اور دو مرد اساتذہ پاس ہوئے ۔ سکریننگ کے بعد چار سو امیدوار میدان میں آئے تھے ،محکمہ سکول ایجوکیشن نے پاس ہونے والے امیدواروں کے انٹرویوز کیے مگر حتمی نوٹیفکیشن جاری نہ ہوا۔