آئین کا راستہ اپنا لیں ،ملک چل پڑے گا :شاہد خاقان عباسی

 آئین کا راستہ اپنا لیں ،ملک  چل پڑے گا :شاہد خاقان عباسی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی)سربراہ عوام پاکستان پارٹی ،سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ حکومت مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ، پورا اسلام آباد بند ہے کہ ایک سیاسی پارٹی کو جلسہ نہیں کرنے دینا۔

 یونیورسٹی آف لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا آئین کا راستہ اپنا لیں ملک چل پڑے گا۔ عجیب سیاسی صورتحال پیدا کی جا رہی ہے ، جلسے کو روکنے کیلئے راستے بند کیے جا رہے ہیں، آئین کے تحفظ کی بات کی جاتی ہے لیکن اسے ہر روز توڑا جاتا ہے ۔ قوانین موجود ہیں عملدرآمد نہیں ہو رہا، تمام مسائل کا حل آئین کی سر بلندی میں ہے ۔ آئین میں خواتین کو بنیادی مساوی حقوق حاصل ہیں مگرہم اپنے پچاس فیصد حصے کو حقوق نہیں دے سکے ،ویمن پولیس سٹیشنز بناتے ہیں ان کو وسائل نہیں دیتے ۔حکومت نوجوانوں اور خواتین کو روزگار کے مواقع فراہم کرے ۔ آج ملک کے نوجوانوں میں مایوسی ہے ، ہمارے نوجوان انٹیلی جنس کے حوالے سے دنیا میں چوتھے نمبر پر ہیں، اس کا مطلب ہے کہ ہم موقع دیں تو نوجوان ملک کو آگے لے جا سکتے ہیں۔ ملک کی معیشت بہتر ہو گی تو مسائل حل ہونگے ، عوام کو روزگار چاہیے ، پارٹیاں حکومت میں آتی ہیں انکے پاس ایجنڈا نہیں ہوتا، حکومت میں آکر صرف باتیں کی جاتی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں