سٹیل مل سے لوہے اورتانبے کی چوری کی کوشش ناکام

 سٹیل مل سے لوہے اورتانبے  کی چوری کی کوشش ناکام

کراچی (سٹاف رپورٹر )سٹیل مل میں رات کے وقت بڑے پیمانے پر لوہے اور تانبے کی چوری کی کوشش ناکام بنا دی ۔

واردات کے لیے آنے والے 15 چوروں کو سکیورٹی نے پکڑ لیا ۔پکڑے گئے 15 چور بن قاسم تھانہ کے حوالے کر دیے گئے ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ۔تفصیلات کے مطابق اسٹیل مل میں کافی عرصے سے لوہا چوری کی کوششوں کے بعد گزشتہ رات اسٹیل مل کے سکیورٹی نے ایک کاروائی کرتے ہوئے مین پلانٹ کے اندر سے لوہا اور تانبہ چوری کرنے کے لیے انے والے 15 چوروں کو موقع پر ہی پلانٹ کے اندر سے پکڑ لیا جن کو فوری طور پر اسٹیل مل کی سکیورٹی نے بن قا سم پولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔ بن قاسم پولیس نے پکڑے گئے 15 چوروں پر لوہا اور تانبہ چوری کرنے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کو باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں