دل کی تکالیف سے اموات پاکستان دنیا میں 30 ویں نمبر پر

دل کی تکالیف سے اموات  پاکستان دنیا میں 30 ویں نمبر پر

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان میں امراض قلب میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ، عالمی ادارہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجادی، پاکستان دل کی تکالیف سے اموات میں دنیا میں 30 ویں نمبر پر آگیا۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں 29 فیصد اموات دل کی بیماریوں کے باعث ہورہی ہیں جبکہ ملک بھر میں سالانہ چار لاکھ افراد دل کی بیماریوں کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔60 برس تک کی عمر کے ہر چار میں سے ایک شخص دل کی شریانوں کی کمزوری میں مبتلا ہے ۔ طبی ماہرین کے مطابق 30 سال سے کم عمر افراد کوزیادہ خطرات لاحق ہیں ، احتیاط لازمی ہے ، تمباکو نوشی، مرغن غذائیں، موٹاپا، ہائی بلڈپریشرامراض قلب کی بڑی وجہ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں