پاک ، ایران گیس منصوبے میں توسیع ممکن نہیں:ایرانی سفیر

پاک ، ایران گیس منصوبے میں توسیع ممکن نہیں:ایرانی سفیر

اسلام آباد(آئی این پی )ایران نے متنبہ کیا ہے کہ پاک ، ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں مزید توسیع ممکن نہیں ہے ۔ یہ بات پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے بتایا کہ ایران گیس پائپ لائن پر کام مکمل کر چکا، آئل کمپنی پاکستان کے ساتھ بات چیت کے ذریعے مسئلے کا حل چاہتی ہے ۔ایرانی سفیر نے افغانستان سے ہونیوالی دہشت گردی میں کچھ اور قوتوں کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردی پائی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بہت دہشتگرد گروپ اور ان کے بقایا پیچھے رہ جانے والے عناصر ہیں،۔بہت بڑی تعداد میں منشیات ، افغانستان سے ایران میں داخل ہوتی ہے ۔میرا نہیں خیال افغانستان کے پاس اتنا پیسہ ہوگا کہ وہ اس طرح دہشت گردی کی کارروائیوں پر خرچ کرے گا، میرا خیال ہے کہ یہ پیسہ کہیں اور سے آرہا ہے ۔ ایرانی سفیر نے پیجر پھٹنے کے پیچھے امریکا کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پیجر کے دھماکے لبنان میں ہوئے تھے ، اس حوالے سے ماہرین کو وجوہات دیکھنی چاہئیں، ایک امکان ہے کہ پیجر بنانے والی کمپنی نے اسرائیل کے ساتھ ملکر اس میں دھماکا خیز مواد فٹ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں