یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے تک کمی کا امکان

 یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی  قیمتوں میں 3 روپے تک کمی کا امکان

اسلام آباد(آن لائن)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم اکتوبر سے تین روپے تک کمی کا امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمتوں میں تین روپے فی لٹر اورپٹرول کی قیمت میں ایک روپے کمی ہوسکتی ہے ، ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمتوں کو برقرار بھی رکھا جاسکتا ہے ، قیمتوں میں کمی عالمی منڈیوں میں خام تیل کی نرخوں میں کمی کی وجہ سے ہوگی ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی اعلان 30 ستمبر کو کیا جائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں