فضل الرحمن کو مبارکباد ، جمہوری اقدار کو فروغ ملے گا:وزیر اعظم

 فضل الرحمن کو مبارکباد ، جمہوری اقدار کو فروغ ملے گا:وزیر اعظم

اسلام آباد(نامہ نگار)وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمن کو جمعیت علما اسلام (ف) کا پانچ سال کے لئے بلا مقابلہ اور متفقہ امیر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔

وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ فضل الرحمن کی سربراہی میں جے یو آئی (ف) ہمیشہ عوام کی بہترین نمائندگی کرتی آئی ہے ، فضل الرحمن کے امیر کی حیثیت سے انتخاب سے جمہوری اقدار کو فروغ ملے گا۔ملک میں پارلیمان کی بالادستی کے قیام میں فضل الرحمن کا انتہائی اہم کردار ہے ، ہمیں امید ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں جے یو آئی (ف) ملک میں جمہوریت کی بالا دستی اور فروغ کے لیے بہترین کام کرے گی،مولانا فضل الرحمن کی قیادت اور وژن بلاشبہ جمعیت علمائے اسلام کو مزید بلندیوں کی طرف لے جائے گی۔وزیر اعظم نے مولانا غفور حیدری کو بھی جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں