حکومت نے ماڈل ٹائون جیسے سانحہ کا پروگرام بنا رکھا تھا: بیرسٹر سیف

حکومت نے ماڈل ٹائون جیسے سانحہ  کا پروگرام بنا رکھا تھا: بیرسٹر سیف

پشاور( نیوز ایجنسیاں )مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے ماڈل ٹائون جیسے سانحہ کا پروگرام بنا رکھا تھا لیکن پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بدترین فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں پر سیدھی گولیاں چلائی گئیں، راولپنڈی شہر اور موٹروے مقبوضہ کشمیر کا منظر پیش کررہا تھا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی خواتین پر شیلنگ کی گئی، بدترین مارشل لا میں بھی اس طرح کی فسطائیت نہیں ہوتی، حکومت فسطائیت کے تمام ریکارڈ توڑ رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں