لاہور سمیت 10شہروں میں ڈینگی الرٹ جاری

لاہور سمیت 10شہروں  میں ڈینگی الرٹ جاری

اسلام آباد (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے اکتوبر کے مہینے میں ممکنہ ڈینگی پھیلنے کی وارننگ جاری کر دی۔محکمہ موسمیات نے کہا اکتوبر کے دوران ڈینگی میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔

خاص طور پر کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد، حیدرآباد، فیصل آباد، سیالکوٹ، لاڑکانہ اور ملتان سمیت پاکستان کے دس بڑے شہروں میں مون سون کے بعد کی بارشوں سے متاثر ہونے والے دوسرے علاقے بھی خطرے میں ہیں۔ وارننگ میں کہا گیا 20 ستمبر سے 5 دسمبر تک کا عرصہ ڈینگی کے پھیلاؤ کے حوالے سے خطرناک ہو سکتا ہے جس میں ماحولیاتی عوامل نمایاں کردار ادا کر تے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے ڈینگی کا پھیلاؤ روکنے کے حوالے سے عوام سے اپیل کی ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں