رحیم یار خان:کچے میں آپریشن،4اہلکاروں کے قتل میں ملوث3ڈاکو ہلاک

رحیم یار خان:کچے میں آپریشن،4اہلکاروں کے قتل میں ملوث3ڈاکو ہلاک

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کچے میں پولیس کا آپریشن، 4 اہلکاروں کے قتل میں ملوث 3 ڈاکو مارے گئے۔

ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ خفیہ اطلاع پر پولیس تھانہ بھونگ نے بھاری نفری کے ساتھ کچے کے علاقے جگنو باغ میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا تو ملزموں نے فائرنگ کردی پولیس نے بھر پور جوابی کارروائی کرکے گھیراؤ کر لیا ، فائرنگ کے تبادلے میں 3 خطرناک ڈاکو قادر بخش دشتی، دلوش دشتی اور نیاز بکھرانی ہلاک ہوگئے ،تین کلاشنکوفیں اور متعدد رائونڈ بھی ملے ہیں ،ساتھی باغ کی آڑ لیتے ہوئے فرار ہو گئے ،ڈی پی او نے مزید بتایا کہ ڈاکوؤں نے کچھ عرصہ قبل کانسٹیبل اکبر گوپانگ اور بعد ازاں بچاؤ بند پر پولیس پکٹ پر حملہ کر کے تین کانسٹیبلوں امتیاز، جہانگیر اور طارق کو شہید کیا تھا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں