سی سی پی او دفتر آنے والی جعلی خاتون اے ایس پی گرفتار

سی سی پی او دفتر آنے والی جعلی خاتون اے ایس پی گرفتار

لاہور(کر ائم رپو رٹر)سی سی پی اولا ہو ر آ فس میں خاتون اے ایس پی کی جعلی وردی پہن کر جا پہنچی جہاں اسے گرفتار کرلیا گیا۔آفس داخل ہونیوالی خاتون نے وردی پولیس کی مگر جوتا فینسی پہن رکھا تھا۔ جعلی خاتون افسر نے کہا کہ آفیسر کو باہربلائیں مجھے ان سے کام ہے ۔

سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کو جوتا فینسی ہونے پر شک گزرا تو انہوں نے پوچھ گچھ کی جس کے دوران نوسربازخاتون ثبوت نہ دے سکی۔سول لائن پولیس نے خاتون کو حراست میں لیکرمقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق نوسرباز خاتون ڈیفنس کی رہائشی ہے اور ملزمہ سے تفتیش جاری ہے ۔دریں اثنا سند ر کے علا قے میں جعلی سب انسپکٹر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔معلوم ہوا ہے کہ ملزم سب انسپکٹر بن کر بحریہ خدمت مرکز میں عوام سے رشوت وصول کر رہا تھا جسے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیاگیا،ریکارڈ چیک کرنے پر پتا چلا کہ ملزم زین العابدین سب انسپکٹر نہیں ، ملزم جمال روڈ ساندہ کا رہائشی نکلا۔ ملزم اپنے علاقے میں بھی اپنا تعارف بطور سب انسپکٹر کراتا تھا،اب تک ملزم پولیس والا بن کر شہریوں سے لاکھوں روپے بٹور چکا ہے ۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں