اپنی وکالت میں نہیں دیکھا سپریم کورٹ میں اتنے مسائل ہوں:فاروق نائیک

اپنی وکالت میں نہیں دیکھا سپریم کورٹ  میں اتنے مسائل ہوں:فاروق نائیک

اسلام آباد (دنیا نیوز)پیپلزپارٹی کے سینیٹرفاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ اپنی وکالت میں نہیں دیکھا کہ سپریم کورٹ میں اتنے مسائل بنے ہوں۔

انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس منصور علی شاہ کی عدم دستیابی کے باوجود 2 ججز کو فیصلہ کرنا ہے ، سپریم کورٹ تقسیم ہو چکی ہے ۔فاروق ایچ نائیک کا عدالت عظمیٰ کو تجویز دیتے ہوئے کہنا تھا کہ قانون کی سب نے پاسداری کرنی ہے ، آئین کے مطابق چلنا چاہئے ،فل کورٹ میٹنگ طلب کر کے ان تمام مسائل کو حل کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں