سونے کی قیمتوں میں 500روپے کمی،ڈالر 7پیسے مہنگا

 سونے کی قیمتوں میں 500روپے کمی،ڈالر 7پیسے مہنگا

اسلام آباد،کراچی(اے پی پی،بزنس ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 500 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 75 ہزار 5 سو روپے کا ہوگیا ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 75 ہزار 5 سو روپے کا ہوگیا ہے جب کہ24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 428 روپے کی کمی کے بعد 236,625 روپے سے کم ہو کر 236,197 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 216,907 روپے سے کم ہو کر 216,514 روپے ہوگئی۔دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر مہنگا اور اوپن مارکیٹ میں سستا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 پیسے سستا ہو کر 279 روپے 94 پیسے پر آگیا، پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیاہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی )کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 7 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان  ( ایس بی پی )کے مطابق پیر کو انٹربینک میں ڈالر 7 پیسے کے اضافے کے بعد 277 روپے 71 پیسے پر بند ہوا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 پیسے سستا ہو کر 279 روپے 94 پیسے پر آگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں