حکومتی جبر بڑھے گا تو ہمارا ردعمل سخت ہوتا جائیگا :مروت

حکومتی جبر بڑھے گا تو ہمارا ردعمل سخت ہوتا جائیگا :مروت

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)رہنما تحریک انصاف شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ میرا 14 دن سے جماعت کے کسی لیڈر سے کوئی رابطہ نہیں ، بیمار ہوں ، عمرا ن خان نے جو گفتگو کی ہے مجھے اس کا علم سوشل میڈیا سے ہوا۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘ میں  گفتگو کرتے شیرافضل مروت نے کہا خان صاحب کی ناراضگی بجا ہے ، پارٹی میں بدانتظامی ہے اور کوئی آرگنائزیشن نہیں ، احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ درست نہیں تھا۔ اب پی ٹی آئی کا احتجاج حتمی انجام کو جائے گا، اب یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ زبردستی لوگوں کو احتجاج سے روکیں، ابھی تک ہمارا احتجاج قدرے نرم تھا لیکن جوں جوں حکومت کا جبر بڑھتا جائے گا اسی طرح ہمارا جوابی ردعمل بھی سخت ہوتا جائے گا۔ اب بانی پی ٹی آئی نے ڈی چوک پر احتجاج کی کال دی ہے ، میرے خیال میں ہم نے حتمی طور پر آخر میں ڈی چوک پر ہی آنا تھا، بانی پی ٹی آئی اب سمجھ چکے ہیں کہ ہمیں ڈی چوک پر اب بیٹھنا چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں