سیاست میں کوئی کسی کو دفن نہیں کرسکتا:سعد رفیق

سیاست میں کوئی کسی کو دفن نہیں کرسکتا:سعد رفیق

لاہور(نیوز ایجنسیاں)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا نان سٹیٹ ایکٹرز مضبوط ہو رہے ، اسکی وجہ بھوک اور نا انصافی ہے۔

 بلوچستان آتش فشاں بنا ہوا اس پر کوئی بات کرنے کو تیار نہیں، خیبر پختونخوامیں وہ قوتیں زور پکڑ رہیں جن کا آئین پر یقین نہیں، ن لیگ اور پی ٹی آئی بلوچستان کے مسائل پر سیاست کیوں نہیں کرتیں؟غلام حیدر وائیں کی 31ویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کوئی پارٹی اپنے دستور پر عمل کرنے اور پڑھنے کو تیار نہیں ، سیاسی جماعتوں کو کارکن نہیں، درباری اور خوشامدی چاہئیں ، ارب و کروڑ پتیوں کی جمہوریت چل سکتی اور نہ ہی ڈلیور کر سکتی ہے ۔ لیڈر شپ کی عزت کریں انکی پوجا نہ کریں۔ وزیراعظم شہباز شریف معیشت ٹھیک کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ۔ اسٹیبلشمنٹ سیاسی جماعتوں کو بناتی ہے جس سے مشکلات پیدا ہوتی ہیں، غلطی چند لوگ کرتے ہیں، سزا ساری جماعت کو ملتی ہے ، اسٹیبلشمنٹ کی حمایت سے سیاست، اقتدار حاصل کرنے کی روایت ختم ہونی چاہیے ، سیاسی جماعتوں نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا اور دائرے کا سفر ختم نہیں ہو رہا ہے ۔ مسائل کے حل کیلئے اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ، پارلیمنٹ اور سیاسی جماعتوں کو ایک میز پر بیٹھنا ہو گا، غلطی چند لوگ کرتے ہیں اور سزا ساری جماعت کو ملتی ہے ، یہ جو پارٹی رگڑا کھا رہی، یہ لوگ بھی اسی وجہ سے اس موڑ پر کھڑے ہیں، پاکستان کے خلاف بیرونی سازشوں سے بچنا ہے تو ہمیں اکٹھا ہونا پڑے گا، عدلیہ کے حالات ناگفتہ بہ ہو گئے اچھے خاصے جج متنازعہ ہو گئے ،آئین کو ماننے والے آج دست و گریبان ہیں۔ جماعت اور اسکی فیملی کو ہی سب کچھ سمجھا جاتا ہے کہ یہی قدر و دانش کے مستحق ہیں ۔نتیجہ یہ ہے کہ سیاسی جماعتیں باریاں لے رہی ہیں،جو آج باری دے رہے ہیں انہیں ہم نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ اب آپ کی باری ہو گی۔جھوٹی تعریف کر کے ہم اچھے خاصے سیاسی لیڈر کا دماغ خراب کر دیتے ہیں۔میں نواز شریف کی گڈ بک میں نہیں تھالیکن وائیں صاحب کا پیارا تھا۔یاد رکھیں سیاسی حقیقت کو دفن نہیں کیا جا سکتا نہ ماضی میں ایسا ہوا اور نہ اب ہو گا۔ سیاست میں کوئی کسی کو دفن نہیں کر سکتا، کوئی ہمیں دفن نہیں کر سکا نہ ہم کسی کو دفن کر سکتے ۔ ریاستی اداروں کو بھی سوچنا ہو گا، پاکستان کے خلاف بیرونی سازشوں سے بچنا ہے تو ہمیں اکٹھا ہونا پڑے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں