فیک ویڈیو کیس :ایف آئی اے کو تفتیش کرنے کیلئے مہلت

فیک ویڈیو کیس :ایف آئی اے کو تفتیش کرنے کیلئے مہلت

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کے خلاف درخواست پر فریقین سے میٹا اور ایکس کی قانونی حیثیت پر دلائل طلب کر لئے جبکہ عظمیٰ بخاری کاکہناتھاکہ اگر سوشل میڈیا ایپس کسی قانونی نرغے میں نہیں آتیں تو انہیں بند کردینا چاہئے ۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے گزشتہ روز کیس کی سماعت کی،دوران سماعت ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا مقامی پولیس کی مدد سے ملزمہ کی گرفتار ی کیلئے کے پی ہاؤس پر چھاپہ مارا ۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کے افسرروزنامچے میں کارروائی کا اندراج کیوں نہیں کرتے ۔ ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا کہ سائبر کرائم میں لوگ ڈیپوٹیشن یا کنٹریکٹ پر آتے ہیں ہمیں مہلت دی جائے ہم اس کیس کو مثال بنائینگے ۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ تفتیش کب تک مکمل ہوگی۔ ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا کہ تفتیش کرنے والی ٹیم کی تعداد بڑھادی ہے ۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ کیس میں گرفتار نہ ہونے والے ملزموں کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی شروع ہوچکی ہے ۔عدالت نے ایف آئی اے کو تفتیش مکمل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے کارروائی 11 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں