اسلام آبادہائیکورٹ:ماڈل جیل کے قیام کیلئے درخواست پرفریقین سے جواب طلب

اسلام آبادہائیکورٹ:ماڈل  جیل کے قیام کیلئے درخواست  پرفریقین سے جواب طلب

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں ماڈل جیل کے قیام سے متعلق درخواست میں فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ دس سالوں میں تو کچھ نہیں ہوا، اب کیا بعد کی امید رکھیں؟،14 سال پہلے سابق چیف جسٹس چوہدری افتخار کے دور میں یہ پروجیکٹ شروع ہوا تھا، بعدازاں سماعت 7 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں