مصنوعات کی برآمدات میں امریکا پہلے نمبر پر، سٹیٹ بینک

مصنوعات کی برآمدات میں امریکا پہلے نمبر پر، سٹیٹ بینک

اسلام آباد(اے پی پی)امریکا رواں مالی سال کے پہلے دو مہینوں کے دوران پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں پہلے نمبر پر جبکہ متحدہ عرب امارات دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی تااگست 2024-25 کے دوران امریکا کو پاکستان سے کل برآمدات 949.855 ملین امریکی ڈالر کی گئیں ،گزشتہ برس جولائی تااگست 2023-24 کے دوران 934.666 ملین امریکی ڈالر کی برآمدات کی گئیں ،اس طرح رواں برس امریکا کو کی گئی برآمدات میں 1.62 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔، پاکستان نے گزشتہ سال متحدہ عرب امارات کو 295.563 ملین امریکی ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں رواں برس کے پہلے دو ماہ کے دوران 400.977 ملین امریکی ڈالر کی اشیا برآمد کیں جس میں 35.66 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں