بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے احتجاج کے سواکوئی راستہ نہیں،علیمہ خان

 بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے احتجاج کے سواکوئی راستہ نہیں،علیمہ خان

راولپنڈی (نیوز ایجنسیاں ) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے ہمارے پاس احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں۔

راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ احتجاج کبھی روکا نہیں جاتا نہ پرسوں رکنا چاہیے تھا۔ بانی پی ٹی آئی کو اگر جیل سے نکالنا ہے اور اس فسطائیت کو ختم کرنا ہے تو پرامن احتجاج جاری رکھنا ہوگا ، اگر ہم پرامن احتجاج نہیں کریں گے تو وہ بانی پی ٹی آئی کو باہر آنے کے بجائے فوجی جیل میں بھی ڈال سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں