سینیٹ الیکشن:بیان حلفی میں غلطیاں، درخواستیں یکجا کرنیکا حکم

 سینیٹ الیکشن:بیان حلفی میں غلطیاں، درخواستیں یکجا کرنیکا حکم

لاہور( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے سینیٹ الیکشن میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کیساتھ بیان حلفی میں غلطیوں کیخلاف تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دیکر سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

جسٹس انوار الحق پنوں نے محمد آفاق کی درخواست پر سماعت کی جس میں نشاندہی کی گئی کہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کیساتھ بیان حلفی میں غلطیوں پر الیکشن کمیشن نے کارروائی نہیں کی، فرائض میں غفلت برتنے پر چیف الیکشن کمشنر کیخلاف فوجداری مقدمہ اور بیان حلفی میں غلطیوں کو درست کرنے کا حکم دیا جائے ۔ علاوہ ازیں ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے سینیٹرز کو آزاد قرار دلانے کیلئے درخواست پر وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے 22 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔ جسٹس انوار الحق پنوں نے وکیل آفاق احمد کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیاکہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے انتخابی نشان واپس لے لیا جس سے اسکے امیدواروں نے آزاد انتخاب لڑاجس پر تحریک انصاف کے سینیٹرز کی حیثیت آزاد ہوگئی،عدالت پی ٹی آئی کے تمام سینیٹرز کو آزاد قرار دے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں